jamiadarulquran@yahoo.com
09 September 2024
Your Connection is Slow

نوٹ! تمام داخلہ فارم جامعہ کے دفتر میں دستیاب ہیں۔

جامعہ میں جاری تعلیمی شعبہ جات

مختصر ہدایات

داخلہ کے خواہشمند طالب علم اور اس کے سر پرست کے لئے

عہدنامہ ازطالب علم

میں صدق دل سے اقرار کرتا ہوں کہ

ہدایات برائے مقیم طالبات

مدرسہ میں مقیم طالبات کی ضروریات

قرآن پبلک سکول

وہ حفاظ کرام جو حفظ القرآن کے بعد دنیوی علوم حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ وہ سکولوں اور کالجوں میں جب داخلہ لیتے ہیں تو سکول اور کالج کا ماحول طلباء پر غالب آجاتا ہے۔ حفظ کے دوران جو ان کی ترتیب نمازوں کی ہوتی ہے۔ وہ بھی جاتی رہتی ہے۔ اور ظاہری شکل وصورت بھی بدل جاتی ہے۔ اور مغربی تہذیب وتمدن اور رنگ نظر آنا شروع ہو جاتا ہے۔

اس مسئلے کے تدارک کے لئے، کہ نمازوں کی ترتیب جاری ہے اور سفر آخرت کی تیاری کے ساتھ ساتھ دنیوی علوم بھی حاصل کئے جا سکیں۔ اور ظاہری شکل وصورت بھی سنت محمدیہﷺ کا عکس ہو۔ جامعہ دارلقرآن انتظامیہ نے مدرسے میں ہی سکول کھول رکھا ہے۔ قرآن پبلک سکول میں داخلے کے لئے حفظ القرآن کی شرط ہے۔ طالب علم کا دن یوی طور پر ایک بھی کلاس پڑھا ہوا ہونا ضروری نہیں۔ جامعہ دارلقرآن کے حافظ بچوں کو داخلہ دیا جاتا ہے۔ جو مقیم رہنا چاہیں اور جو گھر قریب ہونے کی صورت میں ہر روز گھر جانا چاہتے ہوں۔ سب کو داخلہ دیا جاتا ہے۔

پرائمری، مڈل اور میٹرک کا امتحان فیصل آباد بورڈ سے دلوایا جاتا ہے۔ میٹرک کرنے کے بعد جو طالب علم ایف اے، بی اے اور ایم اے کرنے چاہیں انہیں آگے پڑھنے کی اجازت ہے۔ میٹرک تک باقاعدہ کلاسیں ہوتی ہیں۔ اور طلباء بہت اچھے نمبر لیتے ہیں۔ اور پوزیشنیں بھی حاصل کرتے ہیں۔ میٹرک کے بعد اگرچہ آگے کلاسیں نہیں ہوتیں لیکن اپنے طور پر پڑھ سکتے ہیں۔

آپ حضرات سے گزارش ہے کہ خود بھی اپنے بچوں کو مدرسے میں داخل کروائیں اور دوسروں کو بھی اس کے بارے میں بتائیں۔ تاکہ دنیا وآخرت دونوں میں کامیابی مل سکے۔  
وما توفیقی الابااللہ

رَبَّنَا آتِنَا فِىْ الدُّنْيَا حَسَنَةً وَفِىْ الآخِرَةِ حَسَنَةً وَّقِنَا عَذَابَ النَّارِ

منجانب مدیر جامعہ